Fri. Apr 10th, 2020

بی ایس اے سی بیوٹمز کے زیر اہتمام ویلکم پارٹی کا انعقاد

1 min read

بی ایس اے سی بیوٹمز کے زیر اہتمام ویلکم پارٹی کا انعقاد

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بیوٹمز یونٹ کی جانب سے نئے آنے والے طلباء کے لیے ویلکم پارٹی اور اس سال پاس آؤٹ آنے والے طلباء کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا
تقریب کے مہمان خاص چئیرمین ڈاکٹر نواب بلوچ تھے ان کے علاوہ دیگر مہمانوں میں بساک کے سابقہ وائس چیئرمین غنی بلوچ اور زونل جنرل سیکٹری اشفاق بلوچ نے شرکت کی
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عامر بلوچ سر انجام دے رہے تھے اس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونل جنرل سیکرٹری اشفاق بلوچ نے تمام نئے آنے والے طلبا کو خوش آمدید کہا اور طلباء کا سیاست میں کردار اور بلوچستان میں تعلیمی ترقی کے لیے طلباء کی جہدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ہم انتہائ نازک دور سے گزر رہے ہیں ہمیں نوجواں نسل اور طلباء کو دلوں میں بسے ہوئے خوف سے باہر نکل کر حقیقی طور پر عملی کوشش کرنا ہوگی. تقریب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے دوسرے حصے میں شاعری سیگمنٹ تھا جس میں طلباء کی جانب سے بہترین اشعار سنائے گئے .تقریب میں بلوچستان کے وسائل اور پسماندگی پر جامع ڈاکومینڑی بھی دیکھائی گئی
سابقہ وائس چیئرمین غنی بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو اپنی فرض بحیثیت ایک طالب علم اور بساک کے ممبر ہوتے ہوئے ادا کرنا ہوگا اور قوم کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا اسی تقریب میں بیوٹمز یونٹ کی سابقہ کیبنٹ کو تحلیل کرکے نئی کابینہ تشکیل دی گئ جس کے مطابق بیوٹمز یونیورسٹی کے نئے صدر فرید بلوچ منتخب ہوئے اور تمام عہداران نے حلف اٹھایا سابقہ نائب صدر بیوٹمز یونٹ جواد بلوچ نے مہمانوں اور سنئیر ممبرز میں اعزازی شیلڈ تقسیم کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چئیرپرسن ڈاکٹر صبیحہ نے کہا کہ بلوچ طلبا کو اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہوگا اور انکی عملی و حقیقی جدوجہد تب شروع ہوگی جب وہ تعلیمی فیز سے آگے گزر کر پریٹیکل لائف میں قدم رکھیں گے. تقریب کے آخر میں مرکزی چئیرمیں ڈاکٹر نواب نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوران سیکھنے کا مرحلہ ہے ہم سے ہر ایک ایک فرد کے طور پر نہیں بلکہ ہر فرد ایک ہی اکائی ایک ہی پلیٹ فارم کے طور پر اس جدوجہد کا حصئہ بننا ہوگا اور ہمیں عملی طور پر بلوچ قوم کی تعلیمی و سماجی ترقی کے لیے کوشش کرنا ہوگی انہوں نے سابقہ عہدیداروں کو گزشتہ سال کے ورک اور آج کی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور نئی بننے والی کابینہ کو خوش امدید کہا اور امید ظاہر کی کہ نئے عہدداران اپنے پورے خلوص کیساتھ اس جدوجہد کو آگے لے جائیں گے. تقریب کے آخر میں شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام تھا. تقریب انتہائی خوبصورت منظم اور پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

NODARBAR Social

Copy link
Powered by Social Snap